بیجنگ: ویوو نے چین میں اپنا نیا مڈ رینج 5G اسمارٹ فون Y600s Pro متعارف کرا دیا ہے، جس کی سب سے نمایاں خصوصیت 10200 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری ہے۔
اسمارٹ فون میں میڈیا ٹیک ڈائمینسٹی 7300e چپ سیٹ دیا گیا ہے، جبکہ اس میں 8 جی بی ریم اور زیادہ سے زیادہ 512 جی بی اسٹوریج موجود ہے۔ یہ فون اینڈرائیڈ 16 پر مبنی OriginOS 6 آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔


فون میں 90 واٹ فاسٹ وائرڈ چارجنگ کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، ریورس وائرڈ چارجنگ کے ذریعے دیگر مطابقت رکھنے والے آلات کو بھی چارج کیا جا سکتا ہے۔ اسمارٹ فون کو پانی اور گردوغبار سے تحفظ کے لیے IP68 اور IP69 ریٹنگ بھی حاصل ہے۔

چین میں ویوو Y600s Pro کے 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والے ماڈل کی قیمت 2699 چینی یوآن (تقریباً 402 امریکی ڈالر) مقرر کی گئی ہے، جبکہ 512 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 2999 یوآن (تقریباً 447 امریکی ڈالر) میں دستیاب ہوگا۔
کمپنی نے تاحال دیگر ممالک میں اس اسمارٹ فون کی دستیابی سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کیں۔





