اسلام آباد: سرکاری دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں عوام سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ رقم وصول کی گئی ہے۔
دستاویزات کے مطابق جولائی سے ستمبر 2026 کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں 381 ارب 82 کروڑ روپے جمع کیے گئے، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 10 ارب 21 کروڑ روپے زیادہ ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا ایران جنگ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے حکومت 17 جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر تقریباً روزانہ کی بنیاد پر نظرِ ثانی کر رہی ہے۔ حالیہ دنوں میں پیٹرول کی قیمت میں مسلسل کمی کی گئی ہے، اور یہ اس وقت 330 روپے فی لیٹر ہے۔





