اسلام آباد: دفتر خارجہ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے قومی رابطہ کاروں کی کونسل کا پہلا اجلاس پیر کو اسلام آباد میں ہوا۔
یہ اجلاس 2026 سے 2027 تک تنظیم کی سربراہان مملکت کونسل کی پاکستانی سربراہی کے تحت منعقد کیا گیا۔ رکن ممالک اور ایس سی او سیکریٹریٹ کے نمائندوں نے باہمی تعاون اور پاکستان کی سربراہی کے دوران ہونے والی سرگرمیوں کے پروگرام پر بات کی۔
اجلاس آئندہ ایس سی او ملاقاتوں کی تیاری کا حصہ ہے۔ پاکستان اگست 2027 میں تنظیم کی سربراہان مملکت کونسل کے اجلاس کی میزبانی کرے گا۔





