میران شاہ: شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کے دوران 1 الفاروق میزائل، 700 کلوگرام دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد اور دیگر جنگی آلات برآمد کر لیے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے کارروائی کے دوران علاقے کے مزید 62 گھروں اور متعدد کمپاؤنڈز کی تلاشی مکمل کی، جن میں گاؤں اپی سے حیدر خیل تک 17، مسکی میں 28 جبکہ دیگر علاقوں میں 17 کمپاؤنڈز شامل ہیں۔
اس کے علاوہ حسو خیل میں 14 ٹارگٹ مقامات کی کلیئرنس کے دوران 1 الفاروق میزائل، 200 کلو گرام یوریا اور دیگر آلات قبضے میں لیے گئے جبکہ موساکی سے 700 کلو گرام دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔
سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی اور ان کی پناہ گاہوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا۔




