پشاور: خیبر پختونخوا میں رواں سال 10 ماہ اور 10 دنوں کے دوران 534 دہشت گرد ہلاک ہوئے، اور دہشت گردی کے 1597 مقدمات درج کیے گئے۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کے سروں کی قیمت کروڑوں روپے مقرر تھی۔ رپورٹ کے مطابق بنوں دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر رہا، جہاں رواں سال 276 مقدمات درج ہوئے۔ ان مقدمات میں 140 ملزمان ہلاک اور 46 گرفتار ہوئے، جبکہ 1503 مفرور ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کے مقدمات میں 135، اور شمالی وزیرستان میں 109 ملزمان مارے گئے، جبکہ شمالی وزیرستان میں 13 ملزمان گرفتار ہوئے۔ پشاور میں 40 دہشت گرد مارے گئے، 129 ملزمان گرفتار ہوئے، اور 687 مفرور ہیں۔ باجوڑ میں دہشت گردی کے 134 مقدمات درج ہوئے، جن میں 6 ملزمان مارے گئے اور 42 گرفتار ہوئے۔





