اسلام آباد: سری لنکا نے پاکستان کو سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دیدی تاہم گرین شرٹس نے شرٹس نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے، کپتان صاحبزادہ فرحان نے نصف سینچری اسکور کرتے ہوئے 76 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 3 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔
انکے علاوہ کوئی پاکستانی کھلاڑی خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا، اوپنر فخر زمان 12، معاذ صادقت صفر، حسن نواز 16، خواجہ نافع 3، محمد عمران 6 اور عبدالصمد 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ عرفات منہاس 33 رنز بناکر نمایاں رہے۔
سری لنکا کی جانب سے داسن شاناکا نے 3، ایشان ملنگا اور نووان تھشارا 2، 2 جبکہ وجے کانت ویاس کانتھ ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں سری لنکن کپتان نے ٹیم کو جارجانہ آغاز فراہم کیا، کوشل مینڈس نے ناقابل شکست 87 رنز بنائے جبکہ کامندو مینڈس 40 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستانی بالرز سری لنکا کے محض دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا سکے، محمد عمران اور عرفات منہاس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔





