قومی ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے آئی سی سی فل ممبر کے درمیان تین میچز کی ٹی20 سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کردیا۔
سری لنکا کیخلاف مسلسل تین ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں کپتان صاحبزادہ فرحان نے 79.33 کی اوسط اور 165.27 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے، انہیں سیریز کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔
صاحبزادہ فرحان نے بھارتی بیٹر ابھیشیک شرما کے ریکارڈ کا پاش پاش کیا، جنہوں نے 2026 میں افغانستان کے خلاف سیریز میں 229 رنز بنائے تھے۔
نیوزی لینڈ کے کولن منرو 2017 اور 2018 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 223 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، جبکہ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے 2019 میں سری لنکا کے خلاف 217 رنز بنا کر فہرست میں چوتھی پوزیشن حاصل کررکھی ہے۔






