بھارتی کرکٹر پرتھوی شا اور اداکارہ اکریتی اگروال نے منگنی ختم کرنے کے چند ہفتوں بعد دوبارہ ساتھ رہنے کا فیصلہ کرلیا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اداکارہ اکریتی اگروال نے کہا کہ انہیں محسوس ہوتا ہے کہ وہ غلط فہمی کا شکار ہوگئی تھیں اور انہوں نے اپنے رشتے کے حوالے سے ضروری کھل کر بات چیت کیے بغیر منگنی ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے اپنے فیصلے اور اس میں پہنچنے والی تکلیف کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں نے بعد میں کھل کر بات کی، ایک دوسرے کو سمجھا اور دوبارہ ساتھ رہنے کا فیصلہ کرلیا۔
اکریتی کے مطابق، اب وہ اپنے مستقبل کو باہمی سمجھ بوجھ، اعتماد اور محبت کی بنیاد پر آگے بڑھانا چاہتی ہیں اور لوگوں سے بھی اپنے فیصلے کا احترام کرنے کی درخواست کرتی ہوں۔
پرتھوی شا اور اکریتی اگروال نے مارچ 2026 میں منگنی کا اعلان کیا تھا، تاہم اکریتی نے ستمبر میں علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔






