اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا سے متعلق پانچ آرڈیننسز کی منظوری دے دی ہے۔
ایوانِ صدر کے مطابق صدر مملکت نے خیبر پختونخوا سوسائٹیز آرڈیننس 2026 کی منظوری دی ہے۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر (تنخواہیں، الاؤنسز اور مراعات) آرڈیننس 2026، اور خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی (اختیارات، استثنیٰ اور مراعات) ترمیمی آرڈیننس 2026 بھی منظور کیے گئے ہیں۔
صدر مملکت نے خیبر پختونخوا اسپیشل انیشی ایٹو آرڈیننس 2026، اور مخصوص اضلاع سے متعلق خیبر پختونخوا انشورنس آرڈیننس 2026 کی بھی منظوری دے دی ہے۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں اس وقت گورنر راج نافذ ہے۔





