راولپنڈی کے کرکٹ شائقین نے ایک بار پھر کھیل سے اپنی محبت ثابت کردی، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے اور آخری ٹی20 انٹرنیشنل میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز میں گرین شرٹس کو 0-2 کی برتری حاصل ہے جبکہ میزبان کی ٹیم نظریں اب کلین سوئپ پر مرکوز ہیں۔
قبل ازیں ابتدائی دو میچز میں بھی شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد قومی ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلیے اسٹیڈیم کا رخ کیا تھا۔
دوسری جانب قومی ٹیم میں آخری میچ کیلیے تین تبدیلیوں کی باز گشت سنائی دے رہی ہے، نائب کپتان عبدالصمد، سفیان مقیم اور عرفات منہاس کو موقع ملنے کا امکان ہے جبکہ صائم ایوب، ابرار احمد اور شاداب خان کو آرام دیا جاسکتا ہے۔





