لاہور: انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف سہ ملکی سیریز کیلیے قومی ٹیم کے اسکواڈ میں شامل کھلاڑی 14 اکتوبر کو اسلام آباد میں رپورٹ کرینگے۔
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کپتان شاہین شاہ آفریدی، بابر اعظم، فہیم اشرف، حارث رؤف، سلمان علی آغا، محمد غازی غوری اور سعد بیگ بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
سہ ملکی سیریز کا آغاز 18 اکتوبر کو راولپنڈی میں ہوگا، جہاں افتتاحی میچ میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔ اس کے بعد قومی ٹیم 20 اکتوبر کو اسی میدان پر انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
سہ ملکی ون ڈے سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔ ابتدائی تین میچ راولپنڈی میں ہوں گے، جہاں 22 اکتوبر کو سری لنکا اور انگلینڈ آمنے سامنے آئیں گے۔
اس کے بعد سہ ملکی سیریز کے مقابلے لاہور منتقل ہوجائیں گے۔ پاکستان 25 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں انگلینڈ جبکہ 27 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔ گروپ مرحلے کا آخری میچ 29 اکتوبر کو سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ہوگا۔
گروپ مرحلے میں سرفہرست رہنے والی دو ٹیمیں فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی، جو 31 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کا ون ڈے اسکواڈ:
شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، ابرار احمد، سلمان علی آغا، عرفات منہاس، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، محمد غازی غوری (وکٹ کیپر)، حارث رؤف، حسن نواز، نسیم شاہ، رضا اللہ، سعد بیگ (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، شاداب خان اور سفیان مقیم۔
سہ ملکی ون ڈے سیریز کا شیڈول:
18 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ سری لنکا، راولپنڈی
20 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، راولپنڈی
22 اکتوبر: سری لنکا بمقابلہ انگلینڈ، راولپنڈی
25 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، لاہور
27 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ سری لنکا، لاہور
29 اکتوبر: سری لنکا بمقابلہ انگلینڈ، لاہور
31 اکتوبر: فائنل، لاہور





