عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو پرتگال کی قومی ٹیم کے کیمپ سے ناراض ہوکر جانا مہنگا پڑسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کوچ جارج جیسز سے اختافات کے باعث کیمپ چھوڑ دیا تھا جس پر پرتگالی فٹبال فیڈریشن کے ضوابط کے تحت ان کے خلاف کارروائی شروع کردی۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ رونالڈو کے نامناسب رویے پر انہیں تقریباً ایک سے 6 ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے تاہم اسکا حتمی فیصلہ ڈسپلنری کونسل کی جانب سے کیا جائے گا۔
اگر پابندی ایک ماہ سے زیادہ ہوئی تو رونالڈو اگلے ماہ ڈنمارک اور ویلز کے خلاف نیشنز لیگ کے میچز سے محروم ہوسکتے ہیں۔
فٹبالر نے اپنے بیان میں قومی ٹیم کے ساتھی کھلاڑیوں اور پرتگالی عوام سے معذرت کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ کیمپ چھوڑنا ان کی غلطی تھی۔
انہوں نے کہا کہ کوچ کے وعدے سے انحراف نے انہیں مایوس کیا تاہم وہ مانتے ہیں کہ ان کے عمل کے نتائج سامنے آنے چاہییں اور قوانین سب کے لیے یکساں ہونے چاہییں۔
واضح رہے کہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پرتگال کی جانب سے اب تک 234 میچز کھیل کر ریکارڈ 146 گول کرچکے ہیں۔





