پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق کو لندن میں سپر وومن ریزیلینس ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطاطق ثانیہ اشفاق کو یہ ایوارڈ ذاتی مشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود خود اعتمادی، خودداری اور خواتین کو بااختیار بنانے کے پیغام کو فروغ دینے کی کوششوں کو سراہتا ہے۔
ذاتی زندگی میں مشکلات کے باوجود ثانیہ اپنے تجربات اور حقوق کے لیے آواز اٹھانے کی اہمیت پر بات کرتی رہی ہیں۔ ان کے اس سفر کو ان خواتین کی جانب سے بھی سراہا گیا ہے۔

یہ اعزاز ان کے ذاتی سفر اور ان خواتین کے لیے حوصلہ افزائی کے پیغام ہے جو اسی طرح کے چیلنجز کا سامنا کررہی ہیں۔
سابق کرکٹر عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق نے اگست 2019 میں شادی کی تھی اور ان کے تین بچے ہیں۔ دسمبر 2025 میں عماد کی جانب سے طلاق کے لیے درخواست دائر تھی جبکہ فروری 2026 میں نائلہ راجہ نامی خاتون کیساتھ دوبارہ شادی کرلی تھی۔
ثانیہ نے سوشل میڈیا پر کئی بار عماد وسیم کو تنقید کا نشانہ بنایا اور مختلف انٹرویوز میں یہ الزام عائد کیا تھا کہ انہیں 2023 میں زبردستی تیسرے بچے کا اسقاط حمل کروانے پر مجبور کیا گیا تھا۔






