اسلام آباد: ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر اور معروف کمنٹیٹر ایان بشپ بھی قومی ٹیم کے جارح مزاج مڈل آرڈر بیٹر معاذ صداقت کے بیٹنگ اور صلاحیتوں کے معترف ہوگئے۔
سابق کرکٹر نے معاذ صداقت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں "360 ڈگری بیٹر" قرار دیا تھا، جو میدان کے ہر کونے میں شارٹس کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
نوجوان کرکٹر نے کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں جمیکا کنگزمین کی نمائندگی کرتے ہوئے فائنل میں سینچری اسکور کر تھی جہاں ایان بشپ نے انکی کھل کر تعریف کی تھی۔
ایان بشپ کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ اس وقت ایک مشکل دور سے گزر رہی ہے لیکن معاذ صداقت جیسے باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کی موجودگی یہ ثابت کرتی ہے کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے اور کرکٹ جلد اچھی سمت میں واپس آئے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز معاذ صداقت نے سری لنکا کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں 96 رنز کی اننگز کھیلی تھی جس میں 7 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔





