ہانگ کانگ سپر سکسز کے لیے دفاعی چیمپئین پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نوجوان فاسٹ بولر فاسٹ بولر عباس آفریدی کو ہانگ کانگ سکسز گرین شرٹس کا کپتان مقرر کیا ہے۔
ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلا جائے گا۔
تین روزہ ٹورنامنٹ میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیم بھارت اور یو اے ای کے ساتھ گروپ سی میں شامل ہے۔
ایونٹ میں شرکت کرنیوالی پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینجر رضا کچلو ہوں گے۔
اسکواڈ میں کپتان عباس آفریدی، عبدالصمد، احمد دانیال، محمد عرفان خان، خواجہ نافع، محمد شہزاد اور سعد مسعود شامل ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس پاکستان نے عباس آفریدی کی قیادت میں ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، اس ایونٹ میں پاکستان نے گروپ میچ میں بھارت کو شکست سے دوچار کیا تھا۔
گرین شرٹس ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ سب سے زیادہ 6 بار جیتنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم ایونٹ میں شرکے کیلیے 28 اکتوبر کو ہانگ کانگ روانہ ہوگی۔





