پنجاب میں فضائی آلودگی کی نگرانی کے لیے ڈیجیٹل نظام متعارف کرا دیا گیا
پنجاب کی ماحولیاتی تحفظ ایجنسی نے اسموگ کے موسم سے قبل نگرانی کا عمل تیز کر دیا ہے۔ رات کے وقت کام کرنے والی ٹیمیں اور ڈرونز زرعی زمینوں، خصوصاً موٹرویز کے قریب علاقوں کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ فصلوں کی باقیات جلانے کے ممکنہ واقعات اور فضائی آلودگی کے دیگر ذرائع کی نشاندہی کی جا سکے۔

