سونے کی قیمت میں فی تولہ 1800 روپے کمی
اسلام آباد: منگل کے روز مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ نرخوں کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1,800 روپے کم ہو کر 455,736 روپے پر آ گئی۔
اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 1,543 روپے کم ہو کر 390,720 روپے، جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 1,414 روپے کم ہو کر 358,173 روپے ہو گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 18 ڈالر کم ہو کر 4,332 ڈالر فی اونس ہو گئی۔
دریں اثنا، چاندی کی فی تولہ قیمت 62 روپے کم ہو کر 7,038 روپے پر آ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 54 روپے کم ہو کر 6,033 روپے ہو گئی۔
ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 0.62 ڈالر کم ہو کر 65.60 ڈالر فی اونس ہو گئی۔





