کراچی: نوجوانوں کے تیار کردہ روبوٹس کراچی یوتھ سمٹ 2026 میں توجہ کا مرکز بنے، جہاں شرکا نے اپنی انجینئرنگ اور پروگرامنگ کی مہارت کو مقابلوں میں آزمایا۔
ایکسپو سینٹر میں منعقدہ سمٹ کے دوران نوجوانوں نے اپنے بنائے اور پروگرام کیے گئے روبوٹس کو دوڑ اور رکاوٹوں سے گزرنے کے چیلنجز میں اتارا۔ ان مقابلوں میں مشینوں کی کارکردگی کے ساتھ ان کے ڈیزائن اور پروگرامنگ کا بھی عملی امتحان ہوا۔
سمٹ میں روبوٹکس کے علاوہ ٹیکنالوجی، کاروبار، میڈیا، تقریر اور تخلیقی جدت سے متعلق مقابلے، نمائشیں اور مباحثے بھی ہوئے۔
طلبہ اور پیشہ ور افراد کی شرکت نے نوجوانوں کو اپنا کام پیش کرنے اور فنی مہارتوں کے کاروباری و تخلیقی استعمال کو سمجھنے کا موقع دیا۔





