حکومت اب بھی پی ٹی آئی کے ساتھ تمام مسائل خوش اسلوبی سے طے کرنے کو تیار ہے: طلال چوہدری
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کو پر امن رکھنے پر راضی ہو جائے گی اور تمام معاملات کو حکومت کے ساتھ افہام و تفہیم سے طے کرے گی