قومیپاکستان
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے مزابند رینج میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔ ذرائع نے بتایا کہ فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی فرار کی کوشش ناکام بنا دی۔
